جویریہ آفرین نامی 22سالہ شادی شدہ خاتون کا آج ایم جی ایم ہاسپٹل مارچری
میں پوسٹ مارٹم کیا گیا۔جویریہ افرین ساکن نعیم نگر ہنمکنڈہ کا دیڑ ھ سال
قبل ایل بی نگر کے ساکن محمد اصف سے شادی ہوئی تھی۔ جنہیں 7ماہ کا بچہ بھی
ہے۔ داماد آصف اور خسر محمد قطب الدین جدہ میں ملازمت کرتے ہیں۔ جویریہ کا
سسرال ایل بی نگر مومن پورہ ہے ۔انتصار گنج پولیس اس کیس کی تحقیقات کررہی
ہے۔ آصف شوہر، ساس نسیم، سسر محمد یوسف، اور
نند پر ایف آئی آر درج کیا گیا
ہے۔ ایم آر او ورنگل پنچنامہ کررہے ہیں۔ پولیس نے ساس کو حراست میں لے لیا
ہے۔ اور دیگر خاطیوں کو حراست میں لینے کیلئے تلاشی مہم شروع کردی ہے۔
اطلاع ملتے ہیں جویرہ آفرین کے والد محمد قطب الدین جو جدہ میں ملازمت کے
سلسلہ میں مقیم ہیں فوری ورنگل پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری لڑکی بے
قصور ہے سسرال والوں نے شدید ازیت دیکر مارڈالا ہے۔ انہوں نے گہرائی سے
تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔